SportGoMag is for sportspersons around the world to tell their life, sport and faith in Christ-centered stories.

یسوع کے بغیر کچھ بھی نہیں - جے ۔پی۔ڈومنی،ساوتھ افریقہ

ساوتھ افریکن کرکٹر جے۔پی۔ڈومنی نے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز اور دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سپن باولر کی حیثیت سے بڑا نام  کمایا ہے۔کچھ عرصہ بعد وہ  ویسٹرن   کیپ آف ساوتھ افریقہ کی ٹیم کا کپتان بن گیا اور اب وہ اپنی مقامی ٹیم کیپ  کو براز اور ساوتھ افریقہ کی قومی ٹیم کے لئے کھیل رہا تھا۔

یہ سلسلہ تب شروع ہو ا جب میں 8 سال کا بچہ تھا۔ میں  سٹرینڈفاونٹین کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتا تھا۔اور کرکٹ کے کھیل کی محبت میں گرفتار ہو گیا ۔جب میں کرکٹ کے کھیل سے بہت زیادہ لطف اندوز  ہوتا تو،میرے والد صاحب ،   جنہیں یقین تھا، کہ مجھ میں یہ صلاحیت ہے کہ میں ایک دن اپنے ملک کی ٹیم کی نمایندگی کروں گا۔جب میں 17 سال کا تھا تو میں نے اپنا پہلا پیشہ وارانہ معاہدہ ویسٹرن پروونس کے ساتھ کیا۔

میں اِس بات کے لئے ہمیشہ خوش قسمت رہا کہ میرے پاس ایک شاندار خاندان، اچھےدوست اور کوچز تھےجو ہمیشہ میری معاونت کرتے رہے۔لیکن جب 2012 میں میں نے اپنی کارکردگی کا احاطہ کیا تو خداوند یسوع مسیح پر میرے اعتماد اور شخصی ایمان  میں اضافہ ہوا۔

میری زندگی کا یہ مشکل ترین وقت میری روحانی دوڑ میں بہت زیادہ اہم تھا۔

میرے اردگرد اچھے دوست تھے جنہوں نے یسوع مسیح کے بارے میں جاننے کے سفر میں میری  راہنمائی کی  کہ مسیح درحقیقت کون ہے اور یہ جاننے میں میری مدد کی کہ اُس نے کلوری کے    مقام پر صلیب پر میرے لئے کیا کیا۔

’’میں مسیح کے ساتھ مصلوب ہوا ہوں اور اب میں زندہ نہ رہا بلکہ مسیح مجھ میں زندہ ہے اور میں جواب جسم میں زندگی گزارتا ہوں تو خدا کے بیٹے پر ایمان لانے سے گذارتا ہوں جس نے مجھ سے محبت رکھی اور اپنے آپ کو میرے لئے موت کے حوالہ کر دیا۔‘‘ گلیتوں 20:2

اُس وقت سے  میرا یہی مقصد اور لگن  ہے کہ خدا نے مجھے جو صلاحیت دی ہے اُسے استعمال میں لا کر اچھی کار کردگی دکھاؤں تاکہ خدا کے نام کو جلال دے سکوں۔

ایک پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر مجھ سے بہت بڑی توقعات  وابسطہ کی جاتی ہیں۔اور اِن توقعات کی بنا پر ہم اکثر اوقات نڈر بھی ہو جاتے ہیں ایسا کیرئیر ہو سکتا ہے کہ آسان دکھائی دے لیکن پیشہ وارانہ کرکٹر کے طور پر ہمیں اپنے کھیل میں بہت زیادہ وقت اور توانائی صرف کرنا پڑتی ہے۔ ہمیں ہر روز کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سال گزرنے کے ساتھ ساتھ میں نے یہ سیکھا ہے کہ یہاں بہت کچھ ہے جو میں اپنی طاقت سے کر سکتا ہوں۔اس کے بعد میں سب کچھ خُدا کے ہاتھ میں چھوڑ دیتا ہوں۔

میں مسیح کے بغیر کچھ نہیں ہوں۔میری کوئی کامیابی اُس کے بغیر ممکن نہیں۔ہم سب گناہ میں گری ہوئی مخلوق تھے اِ س لئے یسوع ہماری خاطر موا ۔میری شناخت اس سے نہیں کہ لوگ  مجھے کیا کہتے ہیں بلکہ اس سے ہے کہ وہ (یسوع) مجھے  کیا کہتا ہےکہ میں کیسا ہوں؟

اپنی زندگی کے آخر میں میں  ایسے شخص  کے طور پر  یاد کیا جانا چاہتا  ہوں جو مسیح  کی طرح ہر وقت اپنا سب کچھ دینے کو تیار ہے،جو لوگوں سے پیار کرتا ہے،جو دوسروں کی ضروریات کے لئے اُن پر ترس کھاتا ہے اور وہ جو ہمیشہ ایک   خادمانہ رویہ رکھتا ہے۔

May 13, 2019