SportGoMag is for sportspersons around the world to tell their life, sport and faith in Christ-centered stories.

زندہ خُدا پر ایمان رکھنا ؍بھروسارکھنا - رووان کلپ، سری لنکا

روان  کلپگے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رہ چُکے ہیں جو 1992 ء کا ورلڈ کپ بھی کھیل چُکے ہیں ۔ اور بعد میں وہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ بھی کر چُکے ہیں ۔ 

میں جس تجربہ سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں وہ آج سے چند سال پہلے پیش آیا تھا ۔ جب میں اپنی کار کی سروس کروانے گیا تو میں وہاں ایک ایسے شخص سے ملا جو اُسی کمپنی میں ملازم تھا جس میں کبھی میں بھی کام کیِا کرتا تھا۔اگرچہ ہم نے نہ تو کبھی بات کی  تھی اور نہ ہی کبھی ملے تھے ۔ توبھی میری زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب میں نے اِس شخص سے بات کرنا چاہی۔

میری زندگی کا دارومدار دوچیزوں پر تھا ۔ کرکٹ اور مذہب9 سال کی عمر سے ہی میری دلچسپی کرکٹ میں بہت زیادہ تھی ۔ میرے والد بھی ایک مشہور کرکٹر تھے۔ میرے بچپن کے خواب اُس وقت پورے ہوئے جب میں سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب ہوا تھا ۔ 

میں نے ایک ایسے مذہبی گھرانے میں پرورش پائی تھی جو سختی کے ساتھ مذہبی روایات اور سومات کی پاس داری کرتا تھا۔
میں نے اپنے مذہب کی مکمل پیروی کی اور ایک اچھی اور دُرست زندگی بسر کی۔لیکن جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا  تو بہت سی بُری عادات میں مُبتلا ہو گیا  جو میرے نزدیک ٹھیک تھیں ۔ میں اِن تمام چیزوں کو بُرا نہیں سمجھتا تھا۔ 

میرے کرکٹ کھیلنے کے عرصہ کے دوران بہت سے اُتار چڑھاؤ آئے 1992 ء کاورلڈ کپ کھیلنے کے بعد میں 1996 تک مسلسل ٹیم سے باہر رہا ۔میں جانتا تھا کہ مستقبل میں ٹیم میں جگہ بنانا میرے لئے آسان نہ ہو گا جبکہ کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ بازی چل رہی تھی ۔ 

اچانک یہ مایوسی میرے لئے خوشخبری کاپیغام بن گئی وہ شخص جس سے میں سروس سٹیشن پر ملا تھا وہ مجھ جیسا ہی تھا ۔وہ خُدا کے متعلق بات کرنے  لگا  جو اُس کے قریب تھا۔اُس نے کہا ہمیں اُس خُدا نے بنایا ہے جو ہم سے پیار کرتا ہے  اُس  نے مزید کہا کہ خُدا میری زندگی پر حکمرانی کرتا  ہےاور وہ چیزوں کو بدل سکتا ہے۔

اُس وقت میری خاندانی زندگی بھی کچھ اچھی ترتیب میں نہ تھی ۔ میں بہت زیادہ غلط فہمیوں اور اپنی بیوی کے ساتھ بحث ومباحثہ میں مبتلا تھا۔ یہ سب کچھ اوراُس کے ساتھ ساتھ کھیل میں مایوسی اِن تمام چیزوں نے میری زندگی کو اکتاہٹ ؍ ذہنی دباؤ کا شکار بنا دیا تھا ۔ لیکن جب میں نے اِس بات کو سُنا کہ خُدا مجھ سے محبت کرتا ہے اور میری پروا کرتا اور یہ بھی جانتا ہے کہ میں کن حالات سے گزر رہا ہوں تو اِس چیز نے مجھے بہت حیران کیِا ۔اُس شخص نے مجھے یہ بھی بتایا کہ خُدا جس نے تمام کائنات کو بنایا  ہےاُسی نے اپنے اکلوتے بیٹے یسوع کو بھیجا جو میرے لئے جیااور مرا۔

جب میں نے خُدا اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے متعلق سُناتو میں جان گیا کہ میری زندگی دُرست راستہ  پر نہیں ہے ۔ تب میں نے فیصلہ کیِا کہ میں اپنی زندگی کو تبدیل کروں گا اور اپنے آپ کو خُدا کے ہاتھوں میں دونگا تاکہ وہ میری زندگی پر حکمرانی اور راہنمائی کرے۔میری زندگی سخت ترین حالات سے گزر رہی تھی ۔لیکن جب میں نے خُدا کے لئے اپنا دل کھولا تو یہ ایک دم سے بدل گئی ایسی جیسے پہلے کبھی  بھی نہ تھی ۔

اُس کے بعد زندگی ویسی نہ رہی جیسی تھی مجھے ایسے لگا جیسے میں نے اِسے دوبارہ سے پالیا ہے ۔ خُدا نے میری زندگی کے ہر پہلو کو بدل دیااور میں ایک دفعہ پھر سے 2 سال بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم میں واپس بُلا  یاگیا ۔ اور پھر 1999ء کے ورلڈ کپ میں میں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کی اورمزید  یہ کہ میرا خاندان بھی بحال ہو گیا ۔ 

اوراب میں اطمینان میں تھا اور اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوشگوار اور پُر سکون  زندگی گزار رہا ہوں اور خُدا نے مجھے بیٹی اور بیٹے جیسی برکت بخشی ہے۔اب جب چیزیں مشکل یا غلط ہوتی ہیں تو میں غُصہ یا دباؤ کا شکار نہیں ہوتا ۔ میں جانتا ہوں کہ خُدا میرے ساتھ ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ یسوع مسیح ہی ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کیِا اور مجھے ایک نئی راہ دکھائی ہے ۔اگر یسوع مسیح نہ ہوتے تو میری زندگی تباہ ہو جاتی ۔ 

میں نے 2000 ء میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور اب 18 سال سے بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کر رہا ہوں ۔اب کرکٹ  میری زندگی کو کنٹرول نہیں کرتی ۔
میرا بھروسااب خداوند یسوع پر ہے جس نے میری تمام چیزوں کو نیا بنا دیا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ وہ اِس لئے آیا کہ ہم زندگی پائیں اور کثرت کی زندگی پائیں ۔
آج میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ آپ یسوع کی طرف رجوع لائیں اور نئی زندگی میں معجزات کے تجربے کو محسوس کریں ۔ خوشی  ،اطمینان اور آسودگی۔یسوع نے کہا ’’اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ میں تم کو آرام دوں گا۔‘‘متی 28:11 اپنا بھروسا زندہ خُدا پر رکھیں ۔وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا ۔ وہ کل آج بلکہ ابدتک یکساں ہے ۔ہم اُس میں فتح یاب ہونگے ۔ 

روان  کی پسندیدہ آیت:

سارے دِل سے خداوند پر کل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔ امثال 6-5:3

زندہ خُدا پر ایمان رکھنا ؍بھروسارکھنا - رووان کلپ، سری لنکا

May 13, 2019

روان  کلپگے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رہ چُکے ہیں جو 1992 ء کا ورلڈ کپ بھی کھیل چُکے ہیں ۔ اور بعد میں وہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ بھی کر چُکے ہیں ۔ 

میں جس تجربہ سے آپ کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں وہ آج سے چند سال پہلے پیش آیا تھا ۔ جب میں اپنی کار کی سروس کروانے گیا تو میں وہاں ایک ایسے شخص سے ملا جو اُسی کمپنی میں ملازم تھا جس میں کبھی میں بھی کام کیِا کرتا تھا۔اگرچہ ہم نے نہ تو کبھی بات کی  تھی اور نہ ہی کبھی ملے تھے ۔ توبھی میری زندگی میں ایک ایسا وقت آیا جب میں نے اِس شخص سے بات کرنا چاہی۔

میری زندگی کا دارومدار دوچیزوں پر تھا ۔ کرکٹ اور مذہب9 سال کی عمر سے ہی میری دلچسپی کرکٹ میں بہت زیادہ تھی ۔ میرے والد بھی ایک مشہور کرکٹر تھے۔ میرے بچپن کے خواب اُس وقت پورے ہوئے جب میں سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے لئے منتخب ہوا تھا ۔ 

میں نے ایک ایسے مذہبی گھرانے میں پرورش پائی تھی جو سختی کے ساتھ مذہبی روایات اور سومات کی پاس داری کرتا تھا۔ میں نے اپنے مذہب کی مکمل پیروی کی اور ایک اچھی اور دُرست زندگی بسر کی۔لیکن جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا  تو بہت سی بُری عادات میں مُبتلا ہو گیا  جو میرے نزدیک ٹھیک تھیں ۔ میں اِن تمام چیزوں کو بُرا نہیں سمجھتا تھا۔ 

میرے کرکٹ کھیلنے کے عرصہ کے دوران بہت سے اُتار چڑھاؤ آئے 1992 ء کاورلڈ کپ کھیلنے کے بعد میں 1996 تک مسلسل ٹیم سے باہر رہا ۔میں جانتا تھا کہ مستقبل میں ٹیم میں جگہ بنانا میرے لئے آسان نہ ہو گا جبکہ کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ بازی چل رہی تھی ۔ 

اچانک یہ مایوسی میرے لئے خوشخبری کاپیغام بن گئی وہ شخص جس سے میں سروس سٹیشن پر ملا تھا وہ مجھ جیسا ہی تھا ۔وہ خُدا کے متعلق بات کرنے  لگا  جو اُس کے قریب تھا۔اُس نے کہا ہمیں اُس خُدا نے بنایا ہے جو ہم سے پیار کرتا ہے  اُس  نے مزید کہا کہ خُدا میری زندگی پر حکمرانی کرتا  ہےاور وہ چیزوں کو بدل سکتا ہے۔

اُس وقت میری خاندانی زندگی بھی کچھ اچھی ترتیب میں نہ تھی ۔ میں بہت زیادہ غلط فہمیوں اور اپنی بیوی کے ساتھ بحث ومباحثہ میں مبتلا تھا۔ یہ سب کچھ اوراُس کے ساتھ ساتھ کھیل میں مایوسی اِن تمام چیزوں نے میری زندگی کو اکتاہٹ ؍ ذہنی دباؤ کا شکار بنا دیا تھا ۔ لیکن جب میں نے اِس بات کو سُنا کہ خُدا مجھ سے محبت کرتا ہے اور میری پروا کرتا اور یہ بھی جانتا ہے کہ میں کن حالات سے گزر رہا ہوں تو اِس چیز نے مجھے بہت حیران کیِا ۔اُس شخص نے مجھے یہ بھی بتایا کہ خُدا جس نے تمام کائنات کو بنایا  ہےاُسی نے اپنے اکلوتے بیٹے یسوع کو بھیجا جو میرے لئے جیااور مرا۔

جب میں نے خُدا اور اُس کے بیٹے یسوع مسیح کے متعلق سُناتو میں جان گیا کہ میری زندگی دُرست راستہ  پر نہیں ہے ۔ تب میں نے فیصلہ کیِا کہ میں اپنی زندگی کو تبدیل کروں گا اور اپنے آپ کو خُدا کے ہاتھوں میں دونگا تاکہ وہ میری زندگی پر حکمرانی اور راہنمائی کرے۔میری زندگی سخت ترین حالات سے گزر رہی تھی ۔لیکن جب میں نے خُدا کے لئے اپنا دل کھولا تو یہ ایک دم سے بدل گئی ایسی جیسے پہلے کبھی  بھی نہ تھی ۔

اُس کے بعد زندگی ویسی نہ رہی جیسی تھی مجھے ایسے لگا جیسے میں نے اِسے دوبارہ سے پالیا ہے ۔ خُدا نے میری زندگی کے ہر پہلو کو بدل دیااور میں ایک دفعہ پھر سے 2 سال بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم میں واپس بُلا  یاگیا ۔ اور پھر 1999ء کے ورلڈ کپ میں میں نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کی اورمزید  یہ کہ میرا خاندان بھی بحال ہو گیا ۔ 

اوراب میں اطمینان میں تھا اور اپنی بیوی کے ساتھ ایک خوشگوار اور پُر سکون  زندگی گزار رہا ہوں اور خُدا نے مجھے بیٹی اور بیٹے جیسی برکت بخشی ہے۔اب جب چیزیں مشکل یا غلط ہوتی ہیں تو میں غُصہ یا دباؤ کا شکار نہیں ہوتا ۔ میں جانتا ہوں کہ خُدا میرے ساتھ ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ یہ یسوع مسیح ہی ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کیِا اور مجھے ایک نئی راہ دکھائی ہے ۔اگر یسوع مسیح نہ ہوتے تو میری زندگی تباہ ہو جاتی ۔ 

میں نے 2000 ء میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور اب 18 سال سے بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کر رہا ہوں ۔اب کرکٹ  میری زندگی کو کنٹرول نہیں کرتی ۔ میرا بھروسااب خداوند یسوع پر ہے جس نے میری تمام چیزوں کو نیا بنا دیا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ وہ اِس لئے آیا کہ ہم زندگی پائیں اور کثرت کی زندگی پائیں ۔ آج میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ آپ یسوع کی طرف رجوع لائیں اور نئی زندگی میں معجزات کے تجربے کو محسوس کریں ۔ خوشی  ،اطمینان اور آسودگی۔یسوع نے کہا ’’اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ میں تم کو آرام دوں گا۔‘‘متی 28:11 اپنا بھروسا زندہ خُدا پر رکھیں ۔وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا ۔ وہ کل آج بلکہ ابدتک یکساں ہے ۔ہم اُس میں فتح یاب ہونگے ۔ 